Janazah/Funeral/告別の礼拝
كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْت
Every Soul Shall Taste Death
誰でも皆死を味わうのである
Service for Salat Janaza
ジャナーザ – 告別式
How to Perform Salat Janaza
1. ‘Make’ the intention (niyyah) by saying (in any language): “I intend to pray for the sake of Allah Most High and to supplicate (du’a) for the deceased.” Also, make the intention of following the imam.
2. Say the first takbir after the imam and read the thana’ (“SubhanakAllahumma wa bi hamdika Wa Tabara Kasmuka Wa Jalla Thanaoka Wa Lailaha Gharuk”).
3. Then, without raising the hands say 2nd Takbir and recite “Durood Ibrahim“
4. Then, Again say 3rd Takbir and recite Dua (supplication) as below.
5. After the supplication, say 4th Takbir, unfold the hands and perform Salām on both sides.
Note: Unlike the two ‘Eid prayers, there is no raising of hands except at the beginning, when saying the opening takbir (takbirat al-tahrimah). Do not copy those around you, who may be raising their hands at every takbir.
نماز جنازہ کا طریقہ
نیّت : مُقتدی اِس طرح نیّت کرے: ’’ میں نیّت کرتا ہوں اِس جنازے کی نَماز کی واسِطے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے، دُعا اِس میِّت کیلئے، پیچھے اِس امام کے ‘‘ (فتاوٰی تاتارْخانِیَہ ج۲ص۱۵۳) اب امام و مُقتدی پہلے کانوں تک ہاتھ اُٹھائیں اور ’’ اللہُ اَکْبَرْ ‘‘ کہتے ہوئے فوراً حسبِ معمول ناف کے نیچے باندھ لیں اورثَناء پڑھیں ۔ ۔ ثناء میں ’’ وَتَعَالٰی جَدُّکَ ‘‘ کے بعد ’’ وَجَلَّ ثَنَاؤُکَ وَلَا اِلٰـہَ غَیْرُکَ ‘‘ پڑھیں پھربِغیرہاتھ اُٹھائے ’’ اللہُ اَکْبَرْ ‘‘ کہیں، پھر دُرُودِ ابراہیم پڑھیں، پھربِغیر ہاتھ اٹھائے ’’ اللہُ اَکْبَرْ ‘‘ کہیں اورحسب ضرورت نیچے دی گئی دُعا میں سے ایک پڑھیں۔ ( امام تکبیریں بُلند آواز سے کہے اورمقتدی آہستہ ۔ باقی تمام اَذکار اما م ومقتدی سب آہِستہ پڑھیں ) دُعا کے بعد پھر ’’ اللہُ اَکْبَرْ ‘‘ کہیں اور ہاتھ لٹکا دیں پھر دونوں طرف سلام پھیر دیں ۔ سلام میں میّت اور فرشتوں ورحاضِرین نماز کی نیّت کرے، اُسی طرح جیسے اور نَمازوں کے سلام میں نیَّت کی جاتی ہے یہاں اتنی بات زیادہ ہے کہ میّت کی بھی نیَّت کرے۔ (بہارِ شریعت ج ۱ ص ۸۲۹، ۸۳۵ماخوذاً)
ジャナーザ(告別の礼拝)の実行方法
死の確定後に遺体を清掃した後、告別式が行われる。この告別式ではサラート・ル・ジャナーザ(告別の礼拝)と呼ばれる特別なサラーをあげる。 サラート・ル・ジャナーザのさい、遺体は決められた位置に安置する。即ち遺体が男性であるか女性であるか、また男児であるか女児であるかによって遺体の安置される場所もことなるだけではなく、イマームの立つ位置もことなる。 サラート・ル・ジャナーザは4回のタクビーラを立ったまま行う。最低1名のムスリムが行なえば、このサラーは終了したことになる。 この礼拝のあげ方は次の順序に従って行う。
1.(どの言語でも)「アッラーの至高のために祈り、故人のために(ドゥア)を祈るつもりです」と言って、意図(ニーヤ)をします。 また、イマームに従う意図を持ってください。
2. イマームの後の最初のタクビールを言い、サナを唱えます」(「スブハナカ・アッラーフッマ、ワビハムデカ、ワタバラカスモカ、ワジャッラタナウカ・ワ、ライラハガイルカ」)。
3. 次に、手を上げずに2番目のタクビールと言い、サラワート・イブラヒミヤ「Salwat Ibrahimiya」を暗唱します。
4. 次に、もう一度3番目のタクビールと言い、以下に示すようにドゥア(嘆願)を暗唱します。
5. 嘆願の後、4番目のタクビールと言い、手を広げて、左右にサラムを行います
جنازہ کی دعا
با لِغ مرد و عورَت کے لئے
اللَّھُمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَمَیِّتِنَا وَشَاھِدِنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِیْرِنَا وَکَبِیْرِنَا وَذَکَرِنَا وَاُنْثَانَا ط اللھُمَّ مَنْ اَحْیَیْتَہٗ مِنَّا فَاَحْیِہٖ عَلَی الْاِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّیْتَہٗ مِنَّا فَتَوَفَّہٗ عَلَی الْاِیْمَانِ ۔
ترجمہ
الٰہی! بخش دے ہمارے ہر زندہ کو اور ہمارے ہر فوت شدہ کو اور ہمارے ہر حاضر کو اور ہمارے ہر غائب کو اور ہمارے ہر چھوٹے کو اور ہمارے ہر بڑے کو اور ہمارے ہر مرد کو اور ہماری ہر عورت کو۔ الٰہی! تو ہم میں سے جس کو زندہ رکھے تو اس کو اسلام پر زندہ رکھ اور ہم میں سے جس کو موت دے تو اس کو ایما ن پر موت دے۔ (اَلْمُستَدرَک لِلْحاکِم ج۱ص۶۸۴حدیث۱۳۶۶)
جنازہ کی دعا
نا با لِغ لڑکے کے لئے
اللَّھُمَّ اجْعَلْہُ لَنَا فَرَطًا وَّاجْعَلْہُ لَنَا اَجْرًا وَّذُخْرًا وَّاجْعَلْہُ لَنَا شَافِعًا وَّمُشَفَّعًا
ترجمہ
الٰہی! اس (لڑکے) کوہمارے لئے آگے پہنچ کر سامان کرنے والا بنا دے اور اس کو ہمارے لئے اَجر (کا مُوجِب)اور وقت پر کام آ نے والا بنا دے اور اس کو ہماری سفارش کر نے والا بنا دے اور وہ جس کی سفارش منظور ہو جائے ۔ (کنزُالدّقائق ص۵۲)
جنازہ کی دعا
نا با لِغ لڑکی کے لئے
اللَّھُمَّ اجْعَلْہا لَنَا فَرَطًا وَّاجْعَلْہا لَنَا اَجْرًا وَّذُخْرًا وَّاجْعَلْہا لَنَا شَافِعَۃً وَّمُشَفَّعَۃً ۔
ترجمہ
الٰہی! اس (لڑکی) کو ہمارے لئے آگے پہنچ کر سامان کر نے والی بنا دے اور اس کو ہمارے لئے اجر (کی مُوجِب)اور وقت پر کام آنے والی بنا دے اور اس کو ہمارے لئے سفارش کرنے والی بنا دے اور وہ جس کی سفارش منظور ہو جائے۔
Doa for Janaza Prayer
For Adult Men and Women
اللَّھُمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَمَیِّتِنَا وَشَاھِدِنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِیْرِنَا وَکَبِیْرِنَا وَذَکَرِنَا وَاُنْثَانَا ط اللھُمَّ مَنْ اَحْیَیْتَہٗ مِنَّا فَاَحْیِہٖ عَلَی الْاِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّیْتَہٗ مِنَّا فَتَوَفَّہٗ عَلَی الْاِیْمَانِ ۔
Meaning
Oh Allah! Forgive forgive our living and our dead and our present and our absent and our present and our absent and our young and our old and our men and women; Oh Allah! Whoever of us You keep alive, keep him alive in Islam, and whoever of us You causes to die, let him die in faith.
Doa for Janaza Prayer
Doa for Non Adult Boy
اللَّھُمَّ اجْعَلْہُ لَنَا فَرَطًا وَّاجْعَلْہُ لَنَا اَجْرًا وَّذُخْرًا وَّاجْعَلْہُ لَنَا شَافِعًا وَّمُشَفَّعًا۔
Meaning
Oh Allah! make him (this Boy) a source for our salvation and make him a source of reward and treasure for us and make him an intercessor for us and one whose intercession is accepted.
Doa for Janaza Prayer
Doa for Non Adult Girl
اللَّھُمَّ اجْعَلْہا لَنَا فَرَطًا وَّاجْعَلْہا لَنَا اَجْرًا وَّذُخْرًا وَّاجْعَلْہا لَنَا شَافِعَۃً وَّمُشَفَّعَۃً ۔
Meaning
Oh Allah! make him (this Boy) a source for our salvation and make him a source of reward and treasure for us and make him an intercessor for us and one whose intercession is accepted.
ジャナーザ(告別の礼拝)のドゥア
大人の男性と女性の場合
اللَّھُمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَمَیِّتِنَا وَشَاھِدِنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِیْرِنَا وَکَبِیْرِنَا وَذَکَرِنَا وَاُنْثَانَا ط اللھُمَّ مَنْ اَحْیَیْتَہٗ مِنَّا فَاَحْیِہٖ عَلَی الْاِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّیْتَہٗ مِنَّا فَتَوَفَّہٗ عَلَی الْاِیْمَانِ ۔
意味
アッラー! 私たちの中に生きている人と、死んだ人たち、 存在する私たちと不在なひと、 若い私たちと大人の私たち、 それから、私たちの男性と女性を許してください。 アッラー! 私たちの誰でもあなたは生き続け、彼をイスラム教で生き続け、そして私たちの誰でもあなたが死なせるなら、彼を信仰で死なせてください。
ジャナーザ(告別の礼拝)のドゥア
男児の場合
اللَّھُمَّ اجْعَلْہُ لَنَا فَرَطًا وَّاجْعَلْہُ لَنَا اَجْرًا وَّذُخْرًا وَّاجْعَلْہُ لَنَا شَافِعًا وَّمُشَفَّعًا۔
意味
アッラーよ、彼(この男児)を私たちの救いの源とし、彼を私たちの報酬と宝の源とし、彼を私たちの執り成しとし、執り成しを受け入れる者にしてください。
ジャナーザ(告別の礼拝)のドゥア
女児の場合
اللَّھُمَّ اجْعَلْہا لَنَا فَرَطًا وَّاجْعَلْہا لَنَا اَجْرًا وَّذُخْرًا وَّاجْعَلْہا لَنَا شَافِعَۃً وَّمُشَفَّعَۃً ۔
意味
アッラーよ、彼女(この女児)を私たちの救いの源とし、彼女を私たちの報酬と宝の源とし、彼女を私たちの執り成しとし、執り成しを受け入れる者にしてください。
نماز جنازہ کے لئے اہم معلومات
شُرَکائے جنازہ کی بخشِش۔ جب بھی موقع ملے بلکہ موقع نکال کر مسلمانوں کے جنازوں میں شرکت کرتے رَہنا چاہئے، ہو سکتا ہے کسی نیک بندے کے جنازے میں شُمُولیَّت ہمارے لئے سامانِ مغفِرت بن جائے۔ خدائےرحمٰن عَزَّ وَجَلَّ کی رَحمت پر قربان کہ جب وہ کسی مرنے والے کی مغفِرت فرما دیتا ہے تو اُس کے جنازے کا ساتھ دینے والوں کو بھی بَخْش دیتا ہے۔ چُنانچِہ حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْھما سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ، صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرشاد فرمایا: ’’ بندۂ مؤمِن کو مرنے کے بعدسب سے پہلی جزا یہ دی جائے گی کہ اس کے تمام شرکائے جنازہ کی بخشِش کر دی جا ئے گی۔ ‘‘ (اَلتَّرغِیب وَالتَّرہِیب ج۴ص۱۷۸حدیث۱۳)
میِّت کو نہلانے وغیرہ کی فضیلت ۔ مولائے کائنات، حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المرتضیٰ شیر خدا کَرَّمَ اللہ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے روایت ہے کہ سلطانِ دوجہان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرشاد فرمایاکہ جو کسی میِّت کو نہلائے، کفن پہنائے، خوشبو لگائے، جنازہ اُٹھائے، نَماز پڑھے اور جو ناقِص بات نظر آئے اسے چُھپا ئے وہ اپنے گناہوں سے ایسا پاک ہو جاتا ہے جیسا جس دن ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا تھا (اِبنِ ماجہ ج۲ص۲۰۱حدیث۱۴۶۲)
نَمازِ جنازہ فرضِ کِفایہ ہے۔ نمازِ جنازہ ’’ فرضِ کفایہ ‘‘ ہے یعنی کوئی ایک بھی ادا کر لے تو سب بَرِیُّ الذِّمَّہ ہو گئے ورنہ جن جن کو خبر پہنچی تھی اور نہیں آئے وہ سب گنہگار ہوں گے۔اِس کے لئے جماعت شَرط نہیں، ایک شخص بھی پڑھ لے تو فرض ادا ہو گیا۔ اس کی فرضیَّت کا انکارکُفْر ہے۔ (بہارِ شریعت ج۱ص۸۲۵، عالمگیری ج۱ص۱۶۲، دُرِّمُختار ج۳ص۱۲۰)
نمازِ جنازہ میں دو رُکن اور تین سنّتیں ہیں۔ دو رُکن یہ ہیں :{۱} چار بار ’’ اللہُ اَکْبَرْ ‘‘ کہنا{۲} قِیام۔ (دُرِّمُختارج۳ص۱۲۴) اس میں تین سنّتِ مُؤَکَّدہ یہ ہیں :{۱} ثَناء{۲}دُرُودشر یف {۳}میِّت کیلئے دُعا۔ (بہارِ شریعت ج۱ص۸۲۹)
جنازہ نماز کی ثَناء۔ سُبْحٰنَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ وَجَلَّ ثَنَاؤُکَ وَلَا اِلٰـہَ غَیْرُکَ
جنازے میں کتنی صَفیں ہوں ؟ بہتر یہ ہے کہ جنازے میں تین صَفیں ہوں کہ حدیثِ پاک میں ہے: ’’ جس کی نَماز ( جنازہ) تین صَفوں نے پڑھی اُس کی مغفِرت ہو جا ئے گی۔ ‘‘ اگر کُل سات ہی آدَمی ہوں تو ایک امام بن جائے اب پہلی صَف میں تین کھڑے ہو جائیں دوسری میں دو اور تیسری میں ایک۔ (غُنْیہ ص۵۸۸) جنازے میں پچھلی صَف تمام صَفوں سے اَفضل ہے۔ (دُرِّمُختار ج۳ص۱۳۱)
کیا شوہر بیوی کے جنازے کو کندھا دے سکتا ہے؟ شوہر اپنی بیوی کے جنازے کو کندھا بھی دے سکتا ہے، قَبْر میں بھی اُتار سکتا ہے اورمُنہ بھی دیکھ سکتا ہے۔ صِرف غسل دینے اوربِلا حائل بدن کو چھُونے کی مُمانَعَت ہے۔ عورَت اپنے شوہر کو غسل دے سکتی ہے۔ (بہارِ شریعت ج۱ص۸۱۲، ۸۱۳)