سرگرمیاں 

۱۔ روزانہ کی سرگرمیاں :

مسجد میں با جماعت پانچ وقت نماز کی ادائگی۔

۲۔ نماز جمعہ :

نماز جمعہ کیلئے جمعہ کے دن خصوصی انتظام کرنا۔

 

۳۔ قرآن و حدیث کا مطالعہ :

روزانہ عصر سے نماز عشاءکے درمیان بچوں کودرس قرآن و حدیث دینااور یہی درس و تدریس بالغان کو نمازعشاءکے بعد دینا۔

 

۴۔خواتین کا پروگرام :

ہرماہ دوسرے اور چوتھے اتوار کودرس قرآن و حدیث خواتین کو دینا۔

 

۵۔مسلم سرٹیفکیٹ اور نکاح نامہ کااجراء :

وہ مسلمان جوکہ جاپانیوں یا دیگر غیر مسلم سے شادی کرنا چاہتےہوں ان کےنکاح سے قبل ان کو دائرۂ اسلام میں داخل کرکے نکاح کروانا۔

۶۔رمضان المبارک میں سرگرمیاں :

رمضان المبارک کا چاند نظرآتے ہی تراویح کاانتظام کرنا، تاک راتوں میں شب بیداری کے لئے خصوصی انتظامات اور اعتکاف کااہتمام بھی کیاجاتاہے۔

۷۔نماز عیدین :

عیدالفطر اور عیدالاضحٰی کی نمازیں مسجد میں جگہ کم ہونے کی بناءپر قریبی ہال میں ادا کی جاتی ہیں۔

۸۔دیگر سرگرمیاں :

مختلف ممالک سے مسلمان علماءِاسلام کوجاپان آنے کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ وقتاًفوقتاًوہ یہاں آکر لوگوں کے دلوں میں ایمانی قوّت کو تازہ کرتے رہیں۔